the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
گواہاٹی۔۔ ۳۰؍مارچ: (یواین آئی) بی جے پی کا وار جھیل رہے وزیراعلی ترون گوگوئی نے آج وزیراعظم نریندر مودی کو نشانہ بناتے ہوئے انہیں ’’ہٹلر‘‘ قرار دیا اور الزام لگایا کہ این ڈی اے حکومت نے پچھلے سال اس ریاست میں گورنر کے ساتھ مل کر ریاست کی کانگریس سرکار کو گرانے کی کوشش کی تھی اور اس کے لئے پیسہ اور طاقت کا بھی سہارا لیا تھا۔ تین مرتبہ ریاست کے وزیراعلی رہ چکے مسٹر گوگوئی  نے وزیراعظم مودی کی جانب سے انتخابی جلسہ میں ان کی عمر کا مذاق اڑانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ’’مودی ملک کو ہٹلر کی طرح چلانے کی کوشش کررہے ہیں۔ ابھی جیسا اتراکھنڈ میں ہوا ۔ انہوں نے گورنر کے عہدے کا استعمال میری سرکار کو گرانے کے لئے بھی کیا تھا۔‘‘
انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے 2015 میں 35 ممبران اسمبلی کو ہزاروں کروڑ روپے کی رشوت دے کر ان کی سرکار کو گرانے کی کوشش کی تھی۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم مودی ریاست میں مرکزی فنڈز کے غلط استعمال کے بارے میں غلط باتیں پھیلارہے ہیں۔‘‘ مسٹر گوگوئی نے کہا



’’16۔2015 کی کیگ رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ریاست میں مرکزی فنڈ سے کئے گئے ہر کام کو افادیت کاسرٹی فیکیٹ دیا گیا ہے، انہوں نے مسٹر مودی کو چیلنج کیا کہ وہ فنڈز کے غبن کے الزام کو ثابت کریں۔‘‘مسٹر گوگوئی نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ ’’جھوٹ کی بھی حد ہوتی ہے۔ جب پیسوں کا غلط استعمال ہورہا ہے تو آپ اسے جاری کیوں کررہے ہیں؟ میں نے وزیراعظم کو کبھی جھوٹ بولتے نہیں دیکھا۔ انہوں نے خود کو ریاستی سطح کا لیڈر بنالیا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’میں بوڑھا نہیں ہوں اور 50 سال کے آدمی کی طرح کام کرسکتا ہوں۔ مسٹر گوگوئی نے کہا کہ وزیراعظم مودی نے اپنی پارٹی کے آڈوانی، مرلی منوہر جوشی اور اٹل بہاری واجپئی جیسے سینئر رہنماؤں تک کا بھی احترام نہیں کیا۔‘‘ وزیراعظم مودی اوربی جے پی صدر امت شاہ نے وزیراعلیٰ مسٹر گوگوئی کے خلاف ذاتی حملے کئے ہیں تبھی سے آسام کی انتخابی مہم میں زبانی لڑائی تیز ہوگئی ہے۔ گوگوئی نے کہا ’’بی جے پی کی پکڑ ڈھیلی ہورہی ہے اس کی وجہ سے وہ مجھ پر ذاتی حملے کررہی ہے۔‘‘
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.